دادو اور کرک، احمدپورسیال اورسکھیکی میں ٹریفک حادثات،7 افراد جاں بحق

مختلف ٹریفک حادثات میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، حادثات دادو، کرک، احمد پور سیال اور سکھیکی میں پیش آئے۔

دادو میں انڈس ہائی وے پر مسافر کوچ اور منی ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں تین مسافر جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہو گئے، لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ہسپتال حکام کے مطابق تین مسافروں کو تشویشناک حالت میں نوابشاہ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

کرک میں بھی انڈس ہائی وے پر پانچ کنٹینرز آپس میں ٹکرا گئے، حادثے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے، حادثے کے بعد متعدد افراد گاڑیوں کے نیچے پھنسے رہے، ریسکیو ٹیموں نے کرین کی مدد سے گاڑیوں کو ہٹا کر پھنسے افراد کو نکالا، حادثے کے باعث انڈس ہائی وے پر ٹریفک بلاک ہو گئی۔

سکھیکی میں لاہور روڈ پر ٹرک کی ٹکر سے نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا، احمد پور سیال میں بھی ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے، ریسکیو ٹیموں نے لاشیں اور زخمی ہسپتال منتقل کر دیئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں