اپوزیشن کے رابطے تیز: مولانا فضل الرحمان کی نواز شریف سے ملاقات

لاہور: حکومت کے خلاف اپوزیشن کے رابطوں میں تیزی آگئی۔ مولانا فضل الرحمان نے جاتی امرا میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔

مولانا فضل الرحمان اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے درمیان ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال، نیب کیسز اور سرکار مخالف تحریک پر بات چیت کی گئی۔ مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف کو دو روز قبل ٹیلی فون پر رابطہ کیا تھا۔ نواز شریف سے ملاقات کے بعد مولانا فضل الرحمان کی پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں