آسیہ بی بی محفوظ، بہت جلد پاکستان چھوڑ دینگی: وزیراعظم کی تصدیق

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا آسیہ بی بی محفوظ ہیں، بہت جلد پاکستان چھوڑ دینگی۔

وزیراعظم عمران خان نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا جنگجو گروہوں کو غیر مسلح کرنے کی پہلی سنجیدہ کوشش ہے، کالعدم تنظیموں کو غیر مسلح کر رہے ہیں، مدارس کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

 عمران خا ن کا کہنا تھا کہ اگر کانگریس اقتدار میں آئی تو وہ بی جے پی کے خوف سے مذاکرات سے گھبرائے گی لیکن اگر دائیں بازو کی بھارتی جنتا پارٹی اقتدار میں آئی تو مسئلہ کشمیر کے حل کی طرف بڑھنے کے امکانات بڑھ جائیں گے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ مودی اسرائیلی وزیر اعظم کی طرح خوف اور قومی جذبات ابھار کر الیکشن جیتنا چاہتے ہیں جبکہ بی جے پی کی جانب سے کشمیریوں کے خصوصی حقوق چھیننے کے اعلان کے حوالے سے تشویش ہے، بھارت میں بسنے والے مسلمان جو پہلے خوش باش تھے اب وہ شدت پسندوں کے حملوں سے خوفزدہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں