کوئٹہ کی سبزی منڈی میں دھماکے سے 11 افراد جاں بحق، 12 افراد زخمی

ہزارگنجی سبزی منڈی میں دھماکے سے 11 افراد جاں بحق جب کہ 12 افراد زخمی ہوگئے۔

کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزارگنجی سبزی منڈی میں دھماکے سے 2 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق جب کہ 12 افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ قریبی عمارتوں کوبھی نقصان پہنچا۔ لاشوں اورزخمیوں کو بولان میڈیکل کمپلیکس اورسول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق سبزیمنڈی میں دھماکا خیزمواد نصب کیا گیا تھا، دھماکے میں جاں بحق اورزخمی افراد ہزارگنجی کے منڈی سے سبزی اورفروٹ خریدنے آئے تھے۔

سیکیورٹی فورسزنے علاقے کوگھیرے میں لے کر آپریشن کا آغازکردیا ہے۔ جائے وقوعہ پربم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں