صدر نے 4 کروڑ سے زائد کے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیئے

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اہلخانہ کو دورہ سعودی عرب کے دوران ملنے والے 4 کروڑ سے زائد کے تحائف سرکاری توشہ خانہ میں جمع کرا دیئے۔

صدر عارف علوی کی جانب سے تحفے میں ملنے والی تسبیح، ایک پین، گھڑی، انگوٹھی اور دو پرفیومز جبکہ صدر کی اہلیہ مسز ثمینہ علوی نے نیکلس، انگوٹھی، بریسلٹ اور بالیوں کا جوڑا جمع کرایا۔ عارف علوی کے بیٹے عواب علوی نے ایک گھڑی، بہو صادقہ عواب علوی نے رولکس کی ایک گھڑی اور بیٹی نائمہ علوی نے بھی ایک گھڑی قومی توشے خانے میں جمع کرائی۔

تحائف کی کل مالیت 4 کروڑ 7 لاکھ 48 ہزار 708 روپے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں