اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، درجہ حرارت گر گیا

اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت پنجاب کےمختلف شہروں میں بارش سے درجہ حرارت گر گیا، لاہور اور دیگر مقامات پر آندھی اور گرد آلود ہواؤں کا راج رہا۔ پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی آج بارش کا امکان ہے۔

سوات، مینگورہ، جہلم، گجرات، منڈی بہاؤالدین، وزیر آباد اور سرگودھا، میانوالی، بھکر اور میر پور آزاد کشمیر کے گردونواح میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ بنوں میں موسلا دھار بارش جبکہ کرک میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔

بلوچستان کے شہر چمن میں مٹی کے طوفان اور آندھی کے باعث گرمی کم ہو گئی۔ موسم کی خرابی کے باعث بلوچستان کے پانچ اضلاع کو بجلی کی فراہمی معطل کر دی گئی۔ ظفر وال، نارووال، پسرور اور مریدکے کے گردونواح میں آندھی کے باعث بجلی کا نظام متاثر ہوگیا، متعدد فیڈرز کو بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
 

اپنا تبصرہ بھیجیں