گوادر کے قریب کارروائی کے دوران ایک ہزار 750 کلو چرس برآمد

پاکستان کوسٹ گارڈز نے گوادر کے قریب تربت روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک ارب 88 کروڑ روپے مالیت کی 1750 کلو چرس برآمد کر لی۔

بتایا گیا ہے کہ چرس تربت روڈ پر ٹرک سے قبضے می لی گئی، کوسٹ گارڈز کو منشیات کی بھاری مقدار کی اسمگلنگ کی اطلاع ملی جس پر کارروائی کی گئی جس کے دوران اہلکاروں نے ٹرک سے ایک ہزار 7 سو پچاس کلو چرس برآدم کر لی جس کو ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا تھا۔

کوسٹ گارڈز نے منشیات اور ٹرک کو قبضے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں