لاہور میں پاکستانی شہری کی ازبک بیوی لاپتہ، اغوا کا مقدمہ درج

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ازبک خاتون کے مبینہ اغوا کا مقدمہ درج کر لیا گیا، پاکستانی شہری کی بیوی یلینا چینی خاتون لیڈی گاگا کے گھر آیا کا کام کرتی تھی۔ خالہ نے الزام عائد کیا ہے کہ مالکن کی مدد سے ڈرائیور سہیل ورغلا کر لے گیا

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ازبک لڑکی کا مبینہ اغوا، پاکستانی شہری کی بیوی یلینا چینی خاتون لیڈی گاگا کے گھر آیا کا کام کرتی تھی۔ خالہ نے الزام عائد کیا ہے کہ مالکن کی مدد سے سہیل رمضان ورغلا کر لے گیا جو ڈرائیور کا کام کرتا تھا۔ یلینا ایک ماہ قبل قانونی پاسپورٹ اور ویزے پر بطور آیا لاہور آئی تھی۔

خالہ کی درخواست پر تھانہ ڈیفنس میں واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج ہونے کے بعد ازبک لڑکی کی تلاش شروع کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں