لاہور: 7 روز قبل اغوا ہونے والی بچی بازیاب، ملزمان گرفتار

امین پارک کے علاقے سے 7 روز قبل اغوا ہونے والی بچی کو پولیس نے حافظ آباد سے بازیاب کروا لیا۔

سی آئی اے پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے اغوا میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کر لی۔ میرب نامی اس بچی کو 29 جون کو گھر کے باہر سے اغوا کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق اغوا کاروں نے بچی کی بازیابی کیلیے والدین سے 50 لاکھ تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔ ملزمان تاوان کی پرچیاں بچی کے گھر بھیجتے رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں