خانیوال: پاکستان ایکسپریس کا انجن آدھی ٹرین چھوڑ کر آگے روانہ، مسافر خوار

کراچی سے پنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس کی 7 بوگیاں جوائنٹ ٹوٹنے سے خانیوال جنکشن کے قریب علیحدہ ہوگیئں، مسافر خوار ہوگئے۔

کراچی سے پنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس کی 7 بوگیاں خانیوال جنکشن کے قریب علیحدہ ہوگیئں، ٹرین کی رفتار کم ہونے کی وجہ سے بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔ خانیوال ریلوے جنکشن سے کچھ فاصلے جوائنٹ راڈ ٹوٹنے کی وجہ سے بوگیاں الگ ہوئیں۔

شدید جھٹکے سے علیحدہ ہونے والی بوگیوں کے مسافر برتھوں سے گر گئے تاہم تمام مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ ٹرین سے علیحدہ ہونے والی بوگیاں فرید آباد کے قریب کھڑی ہیں۔ ریلوے حکام نے موقف دینے سے انکار کر دیا۔ مسافروں نے شدید گرمی میں ریلوے حکام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ہوئے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔
 

اپنا تبصرہ بھیجیں