بارش سے حب ڈیم میں سال 2020 تک کا پانی جمع ہوگیا

کراچی میں جہاں دو روز کی بارش کے دوران شہر کے بیشتر علاقے ڈوبے رہے وہیں واٹر بورڈ نے عوام کیلئے اچھی خبر بھی سنا دی ہے۔

ایم ڈی واٹر بورڈ اسد اللہ خان کے مطابق بارش نے حب ڈیم میں پانی کی سطح بڑھا دی ہے جس سے کراچی والوں کو فائدہ ہوگا۔

حب ڈیم میں 308 فٹ تک پانی جمع ہوگیا ہے جو کہ دسمبر 2020 تک کےلیے کافی ہے۔

حب ڈیم سے شہر کے اہم علاقوں اورنگی، بلدیہ اور ڈسٹرکٹ سینٹرل کو پانی فراہم کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں