عمران صاحب آپ نے تو پٹرول 46 روپے لٹر کرنا تھا: مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب آپ نے تو پٹرول 46 روپے لٹر کرنا تھا، اب فی لٹر پر لوٹ کا مال کس کی جیب میں جا رہا ہے ؟ آپ نے قوم کی روٹی، روزگار چھین لیا۔

یاد رہے حکومت نے ماہ اگست کیلئے پٹرول 5 روپے 15 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل 5 روپے 65 پیسے، لائٹ ڈیزل 8 روپے 90 پیسے اور مٹی کا تیل 5 روپے 38 پیسے مہنگا کر دیا۔

پٹرول 5 روپے 15 پیسے مہنگا ہونے سے قیمت 112 روپے 68 پیسے سے بڑھ کر 117 روپے 83 پیسے فی لٹر ہوگئی۔ ہائی سپیڈ ڈیزل 5 روپے 65 پیسے مہنگا ہونے سے قیمت 126 روپے 82 پیسے سے بڑھ کر 132 روپے 47 پیسے فی لٹر ہوگئی۔

لائٹ ڈیزل 8 روپے 90 پیسے مہنگا ہونے سے قیمت 88 روپے 62 پیسے سے بڑھ کر 97 روپے 52 پیسے فی لٹر تک پہنچ گئی ہے۔ مٹی کا تیل 5 روپے 38 پیسے مہنگا ہونے سے قیمت 98 روپے 46 پیسے سے بڑھ کر 103 روپے 84 پیسے فی لٹر ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں