وزارت داخلہ نے عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

وفاقی وزارت داخلہ نے عیدالاضحیٰ پر عوام کی سہولت کیلئے چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں 12 سے 15 اگست تک ہوں گی۔

خیال رہے کہ وفاقی وزیر سائنس ٹیکنالوجی پہلے ہی پیشگوئی کر چکے ہیں کہ ملک بھر میں عیدالاضحیٰ 12 اگست کو منائی جائے گی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پیر سے جمعرات تک عید کی چھٹیاں ہونگی جبکہ 17 اگست بروز ہفتہ سے دفاتر کھل جائیں گے۔

یاد رہے کہ سرکاری نوٹیفکیشن میں 12 سے 15 اگست تک چھٹیاں دی گئی ہیں، تاہم اس سے قبل ہفتہ اور اتوار آنے سے سرکاری ملازمین کی موجیں لگ گئی ہیں، سرکاری ملازمین 9 اگست بروز جمعۃ المبارک ڈیوٹی کریں گے اور اس کے بعد ہفتہ سے جمعرات تک لمبی چھٹیاں ہونگی۔ تاہم حکومت نے 17 اگست بروز ہفتہ کو ورکنگ ڈے قرار دیدیا ہے۔

خیال رہے کہ عید الاضحیٰ اسلامی مہینے ذوالحج کی 10 تاریخ کو منائی جاتی ہے۔
 

اپنا تبصرہ بھیجیں