موسمی حالات سے بروقت آگاہی، موسم چینل اور موبائل ایپلیکشن متعارف

محکمہ موسمیات نے عوام کو موسمی حالات سے بروقت آگاہی کے لیے موسم چینل اور موبائل ایپلیکشن متعارف کروا دی۔ وزیر ہوا بازی نے اپیلی کیشن کا افتتاح کیا۔

تفصیلات کے مطابق موسم کی صورتحال سے عوام کو ہر لمحہ آگاہ رکھنے کے لیے محکمہ موسمیات نے چینل کے ساتھ ساتھ موبائل ایپ بھی تیار کرلی ہے۔

موبائل ایپ اور موسمیاتی یوٹیوب چینل سے موسم کی بروقت معلومات فراہم کی جائیں گی۔ عام آدمی کو موبائل ایپ پر آڈیو ویڈیو پیغامات کے ذریعے موسم کی صورتحال سے آگاہ رکھا جائے گا۔

موسم کی صورتحال کو خبرنامے کے ذریعے عام آدمی تک پہنچایا جائے گا۔ سوشل میڈیا اور موبائل ایپ پر موسمیاتی ایپ دستیاب ہوگی جبکہ محکمہ موسمیات کے میڈیا سٹوڈیو کو اور نئی ویب سائٹ بھی لانچ کر دی گئی ہے۔

وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے محکمہ موسمیات میں آئی ٹی سینٹر کا افتتاح بھی کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں