گوجرانوالہ: موبائل کمپنی کی فرنچائز سے ڈاکو 3 لاکھ سے زائد نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار

گوجرانوالہ: شیخوپورہ روڈ پر موبائل کمپنی کی فرنچائز میں ڈکیتی واردات کے دوران 2 ڈاکو 3 لاکھ سے زائد نقدی اور موبائل فونز لوٹ کر فرار ہو گئے۔

دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات کا یہ واقعہ شیخوپور روڈ پر موبائل کمپنی کی فرنچائز میں پیش آیا جہاں دو مسلح ڈاکو فرنچائز میں گھس گئے اور اسلحہ کے زور پر خواتین سمیت دیگر عملہ کو یرغمال بنا کر تین لاکھ سے زائد نقدی اور موبائل فونز لوٹ کر فرار ہو گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں