ناراض دوست کو منانے میں ناکامی، نوجوان نے فیس بک پہ لائیو ہو کر خودکشی کر لی

ناراض دوست کو منانے میں ناکامی پر نوجوان نے فیس بک پہ لائیو ہو کر خود پہ گولی چلا کر زندگی کا دیا بجھا دیا۔

گھوٹکی کے قریب گاؤں عادل پور میں ناراض دوست کو منانے میں ناکام نوجوان منیر کلوڑ نے دل شکستہ ہو کر فیس بک پہ لائیو ہو کر خود کو گولی مار کرخود کشی کر لی.

خود کشی کے مناظر کئی افراد نے لائیو دیکھے اور اس دوران لوگ نوجوان کو منع کرتے رہے لیکن اس نے کسی کی نہیں مانی. ذرائع کے مطابق خود کشی کرنے والے نوجوان کا دوست کوئی لڑکی نہیں بلکہ لڑکا تھا جو کہ قریبی علاقے جروار کا رہائشی ہے، جاں بحق نوجوان کی لاش گھوٹکی ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔
 

اپنا تبصرہ بھیجیں