گوجرانوالہ: بچوں سے زیادتی اور ویڈیو بنا کر وائرل کرنیوالا ملزم گرفتار

تھانہ احمد نگر کے علاقہ دلاور چیمہ میں بچوں سے زبردستی زیادتی کرنے کے ساتھ ساتھ انکی ویڈیو بنا کر واٸرل کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا، ملزم اب تک 15 سے زاٸد بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنا چکا ہے۔

گوجرانوالہ کے نواحی گاوں دلاور چیمہ کے رہاٸشی ندیم نے علاقہ میں ویڈیو گیمز کی دکان بنا رکھی ہے جو کہ بچوں کو ورغلا کر انہیں خالی گھر میں لے جاتا جہاں نشہ آور مشروب پلا کر انہیں زیادتی کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ ان کی ویڈیو بھی بناتا۔

پولیس کے مطابق ملزم ندیم بچوں کی ویڈیو بنا کر واٸرل کر دیتا تھا۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں زیادتی کا شکار ہونے والے بچوں کا تعلق ایک ہی گاوں سے ہے جن کی عمریں 9 سال سے لیکر پندرہ سال تک کی ہیں اور ملزم اب تک 15 سے زاٸد بچوں کے ساتھ زیادتی کا اعتراف کر چکا ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمات درج کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں