چھوٹے دکانداروں پر ٹیکس نفاذ کا مسودہ تیار، سالانہ 40 ہزار روپے تک ٹیکس وصولی کا امکان

چھوٹے دکانداروں پر ٹیکس نفاذ کا مسودہ تیار کرلیا گیا، منظوری کی صورت میں سالانہ 40 ہزار روپے تک ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

معیشت کو دستاویزی بنانے اور ٹیکس دائرے میں اضافے کی خاطر حکومت ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اب چھوٹے دکانداروں پر فکسڈ ٹیکس کے نفاذ کا مسودہ بھی تیار کرلیا گیا ہے، 150 اسکوائر فٹ تک کی دکان پر سالانہ ٹیکس 35 ہزار روپے جبکہ 150 سے 300 اسکوائر فٹ تک کی دکان پر 40 ہزار روپے سالانہ ٹیکس وصول کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق رواں ہفتے اس مسودے کی منظوری کے بعد دکانداروں سے فکسڈ ٹیکس سالانہ بنیاد پر وصول کیا جائے گا۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ ٹیکس ادا کرنے والے تمام چھوٹے دکانداروں سے ود ہولڈنگ ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی ان کا آڈٹ ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں