لوگ مررہے ہیں،شہریت قانون میں ترمیم کی کیاضرورت تھی:مہاتیرمحمدکی بھارت پرتنقید

 ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں ہونے والی سمٹ کانفرنس کے دوران وزیراعظم مہاتیر محمد نے بھارت میں مظاہرین پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’’الجزیرہ‘‘ کے مطابق ملائیشین وزیراعظم نے بھارت میں مسلمانوں کے خلاف منظور کیے گئے متنازع ایکٹ پر احتجاج کے دوران مظاہرین پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرنے کے بعد شہریت قانون پر شدید الفاظ میں تنقید کر ڈالی۔

یاد رہے کہ مسلمانوں کے خلاف منظور کیے گئے کالے قانون (متنازع ایکٹ ) کے بعد بھارت بھر میں شدید احتجاج جاری ہے، اس ایک ہفتے کے دوران تقریباً چودہ افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں، بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر طرز کا فارمولا اپناتے ہوئے مختلف ریاستوں میں انٹرنیٹ، ایس ایم ایس، موبائل سمیت دیگر سہولیات بند کی ہوئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں