گنڈا سنگھ بارڈر: پاکستانی جوانوں کا رعب و دبدبہ، بھارتی اہلکار پرچم اتارتے ہوئے گر گیا

 پاکستانی دھرتی کے محافظ کی کڑک کے بعد بھارتی سورما گھبرا کر خاک چاٹنے پر مجبور ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق گنڈا سنگھ بارڈر قصور میں پرچم اتارنے کی تقریب نے بھارتی سورما کی بہادری کو ننگا کر دیا، پاکستانی جوان کی طاقت سے گھبرا کر بھارتی اہلکار پرچم اتار نہ سکا اور بزدلی سے گرگیا

پھسل کر گرا بھارتی اور ساتھ ہی دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کے دعویدار بھارت کو بھی ننگا کر گیا، بھارتی جوان کی بزدلی سے پھسلنے اور خوفزدہ ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

ویڈیو میں بھارتی ڈرپوک جوان کے چہرے پر خوف واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے، بھارتی فوج میں ارض پاک کے جوانوں سے خوفزدہ افراد کے خودکشی کے واقعات بھی عام ہیں۔

بھارتی فوجیوں کی جانب سے اپنا اسلحہ تک فروخت کرنے کے قصے زبان زد عام ہیں۔
 

اپنا تبصرہ بھیجیں