یوٹیلٹی سٹورز پر چینی، دال اور گھی سمیت دیگر اشیا کے نرخوں میں کمی

یوٹیلٹی سٹورز کے ذریعے وزیراعظم ریلیف پیکج پر عملدرآمد کا آغاز ہو گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے مختلف اشیائے خورونوش پر ریلیف دیا گیا ہے۔

وزیراعظم ریلیف پیکج کے ذریعے چینی پر سات روپے، دالوں پر 10 روپے، چاول پر 12 اور گھی پر 20 روپے کلو تک سبسڈی دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق چینی کی قیمت 75 روپے سے کم کرکے 68 روپے، سفید چنا 10 روپے سستا ہو کر 125 روپے اور ٹوٹا چاول 12 روپے کمی کے ساتھ 76 روپے میں جبکہ گھی 170 روپے فی کلو میں دستیاب ہوگا۔

دوسری جانب رواں ہفتے پیکج پر عملدرآمد سے قبل یوٹیلٹی سٹورز پر گھی کی قیمت 165 سے بڑھ کر 190 روپے، چاول 30 روپے جبکہ دالیں 24 روپے کلو تک مہنگی کی گئیں ہیں۔

شماریات بیورو کے مطابق ایک سال کے دوران دال مونگ 53، دال ماش 39 فیصد، آٹا 22 فیصد جبکہ چینی 28 فیصد مہنگی ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں