لاہور کے ٹریفک وارڈنز نے خاتون کو اغواء کاروں کے چنگل سے چھڑا لیا

 لاہور پولیس کے ٹریفک وارڈنز کی بہادری، گاڑی کا پیچھا کرکے خاتون کو اغواء کاروں کے چنگل سے چھڑا لیا۔

ٹریفک وارڈن گوالمنڈی میں ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے تھے کہ پاس سے گزرنے والے کیری ڈبہ میں موجود خاتون نے چیخ و پکار شروع کر دی جس کو سن کر ٹریفک وارڈنز نے گاڑی کا پیچھا کیا۔

ملزمان نے ٹریفک وارڈنز کوگاڑی کا تعاقب کرتے دیکھ کر کیری ڈبہ سے باہر پھینک دیا اورفرار ہو گئے۔ بعدازاں خاتون نے بتایا کہ وہ میانوالی سے لاہور آئی تھی کہ لاری اڈا پر موجود نامعلوم افراد نے اس کوزبردستی اٹھا کر کیری ڈبہ میں ڈالا اورنامعلوم منزل کی طرف لے کر جارہے تھے۔

خاتون کا کہنا تھا کہ میں نے ٹریفک وارڈنز کودیکھ کر شور مچایا، ٹریفک وارڈنز کے پیچھا کرنے پر ملزمان نے مجھ کو کیری ڈبہ سے باہر پھینک دیا۔
 

اپنا تبصرہ بھیجیں