کورونا سے اموات میں 87 فیصد کمی کے باوجود لاپرواہی کی گنجائش نہیں، ڈاکٹر ظفر مرزا

0

) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات میں 87 فیصد کمی آئی، تاہم اب بھی لاپرواہی کی گنجائش نہیں ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ الحمدللہ آج پاکستان میں گزشتہ تین ماہ کے دوران کووڈ۔19 سے سب سے کم اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔

پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ 20 جون کو ہونے والی 153 اموات کے مقابلے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 20 اموات رپورٹ ہوئیں، یعنی کورونا وائرس سے اموات میں 87 فیصد کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی کسی لاپرواہی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.