بارش سے کراچی ڈوب گیا، سیلابی صورتحال، کشتیاں چلنے لگیں، دو افراد جاں بحق

0

 شہر قائد میں مسلسل دوسرے روز ہونے والی موسلا دھار بارش سے کئی علاقوں کی سڑکیں اور گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگی ہیں، موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں بند، لوگوں کو شدید مشکلات، کرنٹ لگنے سے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

تفصیل کے مطابق کراچی کے علاقے ضلع وسطی، شرقی اور غربی میں موسلا دھار بارش سے ہر طرف پانی ہی پانی کھڑا ہو چکا ہے۔ انتظامیہ اس ساری صورتحال میں غائب ہے۔ لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور وہ اپنی مدد آپ کے تحت گھروں سے پانی نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

گلشن اقبال، نارتھ ناظم آباد، حیدری، عائشہ منزل، فیڈرل بی ایریا، لیاقت آباد، اورنگی ٹاؤن، نیو کراچی اور سہراب گوٹھ سمیت دیگر علاقوں میں تیز بارش نے سب جل تھل کر دیا۔ لیکن انتظامیہ آج بھی غائب ہے۔

شہر میں کرنٹ لگنے کے واقعات آج بھی رپورٹ ہوئے۔ بلدیہ سپارکو روڈ پر کرنٹ لگنے کے واقعات میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ ادھر ترجمان کے الیکٹرک نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ غیر قانونی ذرائع سے بجلی کا حصول جان لیوا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.