مسجد وزیر خان میں شوٹنگ، گلوکار بلال سعید کی وضاحت آ گئی

0

پاکستانی گلوکار بلال سعید نے مسجد وزیر میں شوٹنگ پر تنقید کے بعد رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلم بندی کے وقت مسجد کی انتظامیہ بھی موجود تھی اور وہ گواہ ہیں کہ وہاں کسی قسم کی کوئی موسیقی نہیں چلائی گئی۔

 انسٹا گرام پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ ویڈیو کا واحد حصہ ہے جو تاریخی وزیر خان مسجد میں فلمایا گیا تھا۔ اسے نہ تو کسی طرح کے پلے بیک میوزک کے ساتھ فلمایا گیا تھا اور نہ ہی یہ میوزک ٹریک کا حصہ ہے۔

بلال سعید نے لکھا کہ فلم بندی کے وقت مسجد کی انتظامیہ بھی موجود تھی اور وہ گواہ ہیں کہ وہاں کسی قسم کی کوئی موسیقی نہیں چلائی گئی۔ مزید ویڈیو 11 اگست کو سامنے آرہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.